کراچی سے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے مسافروں سے کروڑوں کی منشیات برآمد

کراچی (آن لائن) کسٹم حکام نے ایئر پورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے دو مسافروں سے منشیات برآمد کر لی۔ کسٹم حکام نے سامان کی تلاشی لی تو سوٹ کیس کے خفیہ خانوںمیں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔