امجد صابری کا قتل، تانے بانے ’’را‘‘ سے ہی ملیں گے: مصطفی کمال
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قتل پر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے ناکام رہے۔ ماضی میں اہم شخصیات کے قاتل ہی امجد صابری کے قتل میں ملوث ہیں، تحقیقات میں امجد صابری قتل کے تانے بانے بھی ’’را‘‘ سے ہی ملیں گے۔