وزیراعلیٰ سندھ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب کر لیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں امن و امان‘ نیشنل ایکشن پلان اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔گورنر سندھ‘ کور کمانڈر‘ ڈی جی رینجرز‘ آئی جی سندھ اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔