کراچی: لیاری ندی میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے یاسین آباد میں لیاری ندی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دنوں بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں۔ بچے کھیلتے ہوئے لیاری ندی میں گر گئے تھے۔ بچوں کی شناخت 12 سالہ علی اور 14 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے۔