سندھ ہائی کورٹ نے رضوان کی نظر بندی غیر قانونی قرار دیدی‘ حکومت کو جرمانہ

کراچی (مانیٹرنگ نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے فرانسیسی انجینئرز کی بس پر حملے میں نظربند رضوان کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق رضوان کو 42 دن غیر قانونی طور پر نظربند رکھا گیا‘ حکومت کو اس کا ہرجانہ دینا ہو گا۔ ہرجانے کے نقطے پر دلائل کے لئے پٹیشن کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ فرانسیسی انجینئرز کی بس کو کراچی میں مئی 2002ء میں نشانہ بنایا گیا تھا۔