سندھ کو پانی کی 30 فیصد کمی کا سامنا ہے ‘ ہم کسی سے اس کا حق نہیں اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر کی تقریر

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ارکان و وزراء نے پنجاب کی طرح سندھ میں سستی روٹی کی فراہمی کے اقدامات کرنے‘ این ایف سی ایوارڈ کے حصول اور کے ای ایس سی کا قبلہ درست کرنے پر زور دیا جبکہ صوبائی وزیر آبپاشی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو اب بھی 30 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے ہم کسی کا حصہ نہیں لے رہے اپنا حصہ مانگ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر شعیب بخاری اور متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہا پنجاب نے سستی روٹی کی فراہمی کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں حکومت سندھ کو بھی اس طرح کی سبسڈی دینا چاہیے۔