عرفان مروت کو پیپلز پارٹی نہیں جیل میں ہونا چاہئے:بختاور‘ آصفہ بھٹو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ بیمار ذہنیت کے لوگوںکو جیل میں سڑنا چاہیے، ایسے لوگوں کو پی پی کے قریب بھی نہیں آنا چاہئے۔ پی پی کی قیادت ایک خاتون نے سنبھالی تھی ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی بہن کی ہاں میں ہاں ملاتے کہا کہ عرفان اللہ مروت کے گھناﺅنے اور غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرفان مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد سوشل میڈیا پر اٹھنے والے طوفان کے بعدٹویٹ میں کیا۔ بختاوراور آصفہ بھٹو نے سابق صوبائی وزیراور مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں جیل میں ہونا چاہئے۔
بختاور ‘آصفہ