کراچی میں 31 سال سے غیر قانونی طو ر پر مقیم بھارتی شہری جیل منتقل
کراچی( وقائع نگار) غیر قانونی طو ر پر پاکستان میں مقیم بھارتی شہری عبدالقادر کو 31 سال بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اتنے سال سے یہاں مقیم ہے تو نہ جانے کتنے اور لوگ ایسے رہ رہے ہوں گے ۔پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے ایسے ہی غیر قانونی لو گ خطرناک ہوسکتے ہیں ۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ عبدالقادر بھارتی شہری ہے او رواہگہ بارڈر سے پاکستا ن میں داخل ہوا تھا اور غیر قانونی طو رپر پاکستان میں 31 سال سے مقیم ہے اس نے پاکستان میں ایک بیوہ عورت سے شادی کر رکھی ہے اور پاکستان میں جعلی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا ہے ۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔
بھارتی شہری / جیل