نوری آباد پاور پلانٹ کو گیس فراہمی کےلئے سیکورٹی جمع کرادی گئی
کراچی (وقائع نگار)حکومت سندھ نے نوری آباد پاور پلانٹ کے لئے ایک ارب روپے کی سیکورٹی ڈپازٹ جمع کرادی جس کے بعد پلانٹ کو گیس کی فراہمی جلد شروع ہونے کی توقع ہے یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو دھمکی دی تھی کہ اگر سندھ کے بجلی منصوبوں کےلئے گیس نہ دی گئی تو سب کی گیس بند کردیںگے جس پر حکومت سندھ کو یاد دلایا گیا تھا کہ سیکورٹی ڈپازٹ کا مسئلہ ہے۔ رقم ڈپازٹ کرادیں تو گیس مل جائےگی۔