ریڈزون کے قر یب دہشت گردو ں کانیٹ ورک سوالیہ نشان ہے‘ علامہ ناظر عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماءکو نسل پا کستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کاصوبائی آفس سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ گز شتہ رات شہرکراچی میں ریڈزون کے قر یب اردو بازار میں دہشت گردو ں کا اتنا منظم نیٹ ورک کا موجود ہونا حکومتی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہم گز شتہ کئی سالوں سے حکومت اور انتظامیہ کو متوجہ کررہے ہیں کہ اب تک شہر کراچی میں دہشت گردوں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے جو کراچی میں وقفے و قفے سے دہشت گردی کی کاروائیاں کررہا ہے تاکہ کراچی میں قائم ہونے والے امن کو خراب کیا جاسکے لہذاں جب تک کراچی میںجاری آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاتااُس وقت تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہنا چائیے رینجرز کی بر وقت کاروائی نے شہر کو ایک بار پھر بڑے سا نحے سے بچالیا جس پر ہم ڈی جی رینجرز سندھ اور اُن کے جوانوں کی کو شیشوں کو سر اہتے ہیں ۔