ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی برسی پر ریڈیو پاکستان کا خصوصی پروگرام نشر
کراچی(نیوز رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے سینٹرل پروڈکشن یونٹ نے معروف سائنس دان ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی برسی پر خصوصی دستا ویزی پروگرام نشر کیا قومی نشریاتی رابطے پر پیش کئے گئے اس پروگرام میں ہمہ جہت شخصیت ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی شاعری‘ مصوری اورسائنسی خدمات کو سراہا۔ روای آغا جہانگیر تھے‘ جبکہ پروڈیوسر بشری نورخواجہ تھیں۔