چھٹی انسپائر لرننگ ایکسپو کا انعقاد
کراچی ( پ ر) محکمہ کھیل و امور نو جو انا ن حکومت سندھ اور حبیب یونیو رسٹی فاﺅ نڈیشن کے مشترکہ پراجیکٹ انسپائر کے تحت چھٹی انسپائر لر ننگ ایکسپو انسٹیٹیو ٹ فارا یڈ وانسنگ کر یئر اینڈ ٹیلینٹنس (آئی ایکٹ ) میں منعقد کی گئی ۔ ایکسپو کا بنیا دی مقصد نو جو انو ں کے لئے ایک ایسے ایونٹ کا انعقاد تھا جس سے ان کے تعلیمی پیشہ وارانہ اور سما جی معاملات میں بہتری اور ترقی کے لئے ذہن سازی کی جا سکے 1100 سے زائد نوجو انو ں نے ایکسپو میںشرکت کی اور32 ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے کر تیکنیکی پیشہ وارانہ اور تعلیمی معاملات کے بارے میں مفید معلو مات حا صل کیں ۔ ٹریننگ سیشنز فیشن ڈیزائننگ ڈیجیٹل میڈیا ، سپلائی چین مینجمنٹ ، فو ٹو گرافی ، ایم ایس آفس ، آٹو میشن ، کمیو نیکشن اورلائف اسکلز ، پرسنل ڈیو لپمنٹ ، پر یز ینٹیشن اسکلز ، ٹائم مینجمنٹ ، اسپو رٹس اور فٹنس کو چنگ اور انگلش لینگو یج لا ئف اسکلز پر مشتمل تھیں۔ لر ننگ ایکسپو میں پاکستان کے نا می گرامی ٹریزر نے حصہ لیا جن میں محمد شہروز ۔چیئر مین ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فیڈریشن آف پاکستان چمبر ز آف کا مر س اینڈ انڈسٹری ، عارف پیا ر علی ، لر ننگ ما ئنڈز گروپ ، عزیر اوصاف ۔ سی ای او Trque.crop اور سید ہزیر۔ لر ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آغا خان یو نیو رسٹی اسپتال 25 ٹریزر شامل تھے ۔