وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دینگے ‘ انجینئر شاہ میر خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر بزرگ رہنما انجینئر شاہ میر خان نے کہا ہے کہ بابو سرفراز جتوئی ایڈووکیٹ کی بطور صوبائی صدر تعیناتی سے پارٹی میں ایک نئی جان پڑ گئی ہے تمام نظریاتی کارکن متحد اور منظم ہوکر ایک نئے ولولے اور جزبے کے ساتھ پارٹی کے قائد وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام سندھ کے گلی کوچوں اور محلوں میں پہنچانے کیلئے نکل کھڑے ہوئے ہیں کراچی میں مسلم لیگ ن کی ریلی سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریا بستر گول ہوجائے گا یہ ہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے کے خلاف اُو چھی سیاست پر اتر آئیں ہیں انجینئر شاہ میر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت ہے عوام نے اپوزیشن کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے عوام کی طاقت سے میاں نواز شریف آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوکر وزیر اعظم بنیں گے ‘ وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دینگے مخالفین آئندہ الیکشن کا انتظار کریں۔