مشاعرے ہماری تہذیبی روایت کے امین ہیں‘ ڈاکٹر تنظیم الفردوس
کراچی(کلچرل رپورٹر) پی ای سی ایچ سوسائٹی کے تحت نئی نسل کے مشاعرے بیاد محسن بھوپالی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تنظیم الفردوس نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی نسل پوری دنیا میں جہاں اردوبولی اور سمجھی جارہی ہے ان جگہوں سے کئی بہتر غزل اور نظم کہہ رہی ہے۔ پی ای سی ایچ سوسائٹی کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ وارث النبی اعوان نے کہا کہ محسن بھوپالی اس عہد کے بڑے شاعر تھے ہم تو صرف یوٹیوب اور اپنے یہاں ہونے والے مشاعروں میں پاکستان اور بیرون ملک کے بڑے شعراءکو سنتے تھے مگر جب ہم نے یہ نئی نسل کا مشاعرہ کیا اور ان شعرا اور شاعرات کو سنا تو احساس ہوا کہ آنے والے وقت میں انہی شعراءمیں فیض احمد فیض‘ احمد فراز‘ حبیب جالب‘ منیر نیازی‘ محسن بھوپالی‘ پروین شاکر‘ ادا جعفری جیسے نامور شعراب آب اس روپ میں سامنے آئینگے۔ محسن بھوپالی مرحوم کی صاحبزادی شہانہ محسن نے کہا کہ محسن بھوپالی نے اپنی پوری زندگی میں نئی نسل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار انجام دیا۔ انہوں نے اس موقع پر محسن بھوپالی کا کلام بھی پڑھ کر سنایا۔ تقریب کے آرگنائزر اویس ادیب انصاری نے کہا کہ قابل مبارکباد ہے۔ اس موقع پر شعراءاور شاعرات عائشہ ناز ارم زہرہ‘ عروج زہرا‘ شاہدہ عروج‘ نعیم سمیر ہدایت سائر‘یاسمین یاس ‘ سیمان نوید عباسی‘ کامی شاہ‘ خورشید عالم‘ نیل احمد ‘ وجہہ ثانی‘ مومن سراج اور صدر تقریب ڈاکٹر تنظیم الفردوس نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر محسن بھوپالی کے صاحبزادے کرنل (ر) راشد محسن اور محبان بھوپال فورم کے کرنل ریٹائرڈ اقبال نے پھول کیپٹن (ر) وارث النبی کو پیش کئے۔