صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے،مولانا مقصود ڈومکی
کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی و دیگر رہنماو ں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو بدترین مسائل میں جکڑ کر رکھنے کا خمیازہ پیپلز پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں یکسر ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار رہنماو ں نے وحدت ہاو س سولجر بازار میں میںصوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعلی حسن نقوی علامہ نقی حیدری ،علامہ نشان حیدر حیدری ،مولانا دوست علی سعیدی منور جعفری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅ ں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک و دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہ اٹھایا جانا اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی سندھ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے، سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے سے بدحالی کی شکار عوام کو سہولیات فراہم کرے اور عوامی مسائل کو حل کرے لیکن بدقسمتی سے موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے عوام کو میسر سہولیات پر بھی ڈاکہ ڈالنے اور مزید بدترین کرپشن میں مصروف ہے۔