ناول نگار ایم اے راحت کے انتقال پر سید امین الحق کا اظہار تعزیت
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابط کمیٹی کے رکن اور انچارج شعبہ اطلاعات سید امین ا لحق نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول اور افسانہ نگار مرغوب احمد راحت جو ایم اے راحت کے نام سے مشہور تھے کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا ا ظہار کیا ہے ۔ سید امین الحق نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیکڑوں نالوں اور افسانوں کی وجہ سے مرحوم کانام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا جو پاکستان کے لئے اور ادبی دنیا کے لئے بڑے اعزاز کی بات تھی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی اعزاز کا اعلان کیا جائے ۔