کراچی میں فائرنگ‘ پرتشدد واقعات خاتون جاں بحق‘3 افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ خاتون کی لاش نیو کراچی کے سیکٹر فائیو ڈی میں عیدگاہ گراﺅنڈ سے ملی۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر تقریباً32 سال تھی اور اسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا تاہم فوری طور پر مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ادھر ملیر میں برف خانہ اسٹاپ کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان 24 سالہ عدنان قریشی ولد ریحان قریشی زخمی ہوگیا۔ لانڈھی بابر مارکیٹ کے علاقے میں ایک شخص37 سالہ عمران ولد عبدالحمید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جبکہ گارڈن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ محمدزاہد ولد غلام قادری زخمی ہوگیا۔
کراچی فائرنگ