ملیر کینٹ میں تقریب‘ پاک فوج کے 30 افسران کو اعزازات تفویض
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک فوج کے جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کر نے والے جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نوازنے کے لئے گزشتہ روز ملیر کینٹ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزانے شہداءکے ورثاءاور غازیوںکو ملٹری ایوارڈ تقسیم کئے ۔آئی اےس پی آر کے مطابق کراچی کور میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میںمختلف آپریشنز کے دوران جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کر نے والے جوانوں اور افسران کو کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملٹری ایوارڈ سے نوازا ۔تقریب کے دوران پاک فوج کے 8افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا جبکہ 22افسران اور جوانوںکو تمغہ بسالت سے نوازا گیا ۔تقریب میں فوجی افسران کے علاوہ شہداءکے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور شہداءکے اعزازات ان کے اہل خانہ کو دیئے گئے۔
اعزازات