اسلام آباد کی معروف شاعرہ فرزانہ ناز اسٹیج کی سیڑھیوں سے گرکر جاںبحق
کراچی(کلچرل رپورٹر) اسلام آباد میں قومی کتب میلے کے آخری دن اختتام پر معروف شاعرہ فرزانہ ناز اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہونے کے بعد منگل کو انتقال کرگئیں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی معروف شاعرہ فرزانہ ناز اسٹیج کی سیڑھیوں پر چڑھ رہی تھیں کہا جاتا ہے کہ و ہ توازن قائم نہ رکھ سکیں اور اسٹیج سے12فٹ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ فرزانہ ناز ایک اچھی کمپیئر اور خوبصورت شاعرہ تھیں۔ منگل کو دن بھر ان کی تصویریں اور موت کی خبر سوشل میڈیا پر چلتی رہی اور لوگ شدید دکھ کا اظہار کرتے رہے۔ جس وقت وہ اسٹیج سے گریں بچے بھی ان کے ساتھ تھے۔ بچوں کو لوگوں نے سنبھال لیا۔
فرزانہ