ڈان لیکس کے اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ملکی مفاد میں نہیں ‘ ضیاء عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ ڈان لیکس اہم معاملہ ہے۔ قومی سلامتی سے کھیلنے والے اصل کرداروں کے بجائے معمولی مہروں کو پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان مخالف بیرونی قوتوں کا آلہ کار بننے والوں کو عبرت کا نشان بنادینا چاہئے تاکہ آئندہ کسی کو ملک کے خلاف سوچنے کی بھی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والی مسلح افواج کے خلاف زہر افشانی قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے ڈان لیکس کے اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہرگز ملک کے مفاد میں نہیں ہوگی اور اس سے قوم میں مایوسی اور بے اعتمادی جنم لے سکتی ہے۔
ضیاءعباس