وفاقی وزیر شیخ آفتاب کا پی آئی اے کی بحالی اقدامات پر اظہار اطمینان
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے پی آئی اے کی بحالی اور منافع بخش بنانے کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سروس کے معیار کو بہتر کر نے کے ساتھ ساتھ ریونیو میں اضافے کے لئے بھی تندہی سے کام کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کہی ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو دی جانے والی بریفنگ میں پی آئی اے کو درپیش مسائل اور مالی بحران سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ ایئر لائن کے ریونیومیں اضافے اور ایئر لائن کی کار کردگی بہتر بنانے کے حوالے سے مستقبل کی پالیسی سے بھی آگاہ کیا گیا اور پی آئی اے کے قائمقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیئر حیات نے ایئر لائن کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،وفاقی وزیر نے نیئر حیات کو پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے قومی ایئر لائن کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اظہار اطمینان