کراچی پولیس مقابلے میں 3 گینگسٹر، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو مارا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جمعرات کی رات گئے پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کے 3 کارندے ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ کے علاوہ دستی بم اور ایوان گولے برآمد کر لئے گئے۔ادھر پی آئی بی کالونی میں شہریوں کے تشدد سے شہزاد نامی ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈاکو لوٹ مار کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھا۔مائی کلاچی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار 2دوستوں کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ ادھر محکمہ داخلہ سندھ نے یکم سے 10محرم تک سندھ میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی لگا دی اور اجازت نامے منسوخ کر دئیے۔