,نئے وزیر داخٰلہ اور آئی جی سندھ کے درمیان کشمکش شروع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) چارج سنبھالتے ہی نئے ویرداخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ کے درمیان کشمکش شروع ہوگئی اور دونوں آمنے سامنےآگئے۔ وزیرداخلہ نے آئی جی سندھ کے دفترمیں جمعرا ت کو اجلاس طلب کرلیا جب کہ آئی جی سندھ نے اجازت کے بغیر پولیس افسران کو اجلاس میںشرکت سے روک دیا اور ہدایت کی کہ وہ بغیر اجازت سہیل انور سیال کے اجلاس میں نہ جائیں۔ آئی جی سندھ اور وزیرداخلہ سندھ کے درمیان جنگ چھڑ جانے کے بعد افسران پریشان ہوگئے اور انہوں نے سوال کیا کہ وہ کہاں جائیں آئیجی نے کہا کہ افسران وزیرداخلہ کے اجلاس میں شرکت سے پہلے لازمی اجازت طلب کریں۔