وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو رضاکار کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا سخت نوٹس لے لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز یونین کونسل واٹر پمپ میں پولیو ٹیم کو نشانہ بناتے ہوئے ہوئے ایک حسیب نامی رضاکار پولیو کو دورانِ ڈیوٹی روڈ حادثے میں شہید ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور جس نے شہید پولیو رضارکار حسیب کو کچل کر فرار ہو گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حسیب اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اللہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے پولیو رضاکار حسیب کی قربانی کے عوض ان کی والدہ حمیرہ کیلئے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے ان کو لیڈی ہیلتھ ورکر کی ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب حسیب یونین کونسل واٹر پمپ میں ویکسین کر رہے تھے کہ ایک ٹرک نے انہیں کچل کر شہید کر دیا۔