شیریں جناح کالونی میں پیٹرول‘ ڈیزل چوری کرنے کے مرکز کا انکشاف
کراچی ( کرائم رپورٹر ) کلفٹن کے علاقہ شیریں جناح کالونی میں ضیا الدین اسپتال کے نزدیک پیٹرول اور ڈیزل کی چوری کے بڑے مرکز کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف پیٹرولیم کمپنیوں کے ڈیلرز نے جیکسن پولیس چوکی کے انچارج کی ملی بھگت سے آئل ٹینکرز میں بنائے گئے خفیہ خانوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر ڈیزل و پیٹرول چوری کرنا شروع کردی ہے۔ جیکسن پولیس چوکی کے انچارج نے مبینہ طور پر اپنے ہی تھانے کے انچارج کو لا علم رکھ کر کلری تھانے کے ایک اے ایس آئی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے ایک اے ایس آئی کی مدد سے لاکھوں روپے بھتہ سمیٹنا شروع کردیا خفیہ خانوں والے آئل ٹینکروں سے ڈیزل و پیٹرول ضیاء الدین اسپتال کلفٹن کے نزدیک واقع کارگو شیڈ میں نکالا جاتا ہے اور بعد ازاں روٹ نمبر 20 کی بسوں کے اسٹاپ کے نزدیک گودام میں ذخیرہ کر کے فروخت کیا جاتا ہے باخبر و مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈیزل و پیٹرول کی چوری کے اس دھندے میں پیٹرولیم کمپنیوں کے ڈیلر ز کے علاوہ بااثر افراد بھی ملوث ہیں۔