سندھ حکو مت عوام کو ریلیف دینے میں نا کا م ہو چکی ہے ، منو ر رضا
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ (ن) کرا چی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ سندھ حکو مت کی ہٹ دھر می سے بلدیا تی ادارے تبا ہ ہو رہے ہیں اختیا رات اور فنڈز نہ ملنے پر منتخب بلدیا تی نما ئندے ہاتھ پر ہا تھ دھرے بیٹھے ہیں پیپلز پارٹی بلد یا تی فنڈز الللے تللے پر خرچ کرنے میں مصروف عمل ہیں وہ اپنی رہا ئشگا ہ پر کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے سید منو ر رضا نے کہا کہ شہر کا انفراسٹرکچر تبا ہ ہو چکا ہے شہر کی کوئی سڑک ایسی نہیں جو ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار نہ ہو سیو ریج کا نظام تبا ہ ہو چکا ہے گٹروں کا گندا پانی گلی محلو ں اور سڑکو ں پر بہہ رہا ہے جس سے لو گو ں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بلدیا تی نما ئندے فنڈز نہ ہو نے کے باعث ترقیاتی کام کرانے سے قاصر ہیں۔ صوبائی حکو مت نے بلدیا تی اداروں کو صرف جھا ڑودینے تک محدود کر کے رکھ دیا ہے جس سے بلدیا تی مسائل بڑھتے جارہے ہیں سید منو ر رضا نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس سے تما م صوبائی ادارے مفلو ج ہو کر رہ گئے ہیں ہر طرف اقرباپر وری کا با زار گرم ہے شہری مسائل کے حل کیلئے دربدر ہیں انہو ں نے کہا کہ بھٹو کی پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی سے ان کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔