پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمے کےلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں: فرانسیسی سفیر

کراچی (این این آئی) پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر فلپ تھیبونے کہا ہے کہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے تھرمل اور ہائیڈل شعبے میں پاکستان سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ یورپی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بجلی بحران کے خاتمے کے لئے تھرمل اور ہائیڈل شعبے میں پاکستان سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔