نیب نے کار کے بجلی گھر پورٹ قاسم سے کراچی پورٹ منتقل کرنیکی اجازت دیدی

 نیب نے کار کے بجلی گھر پورٹ قاسم سے کراچی پورٹ منتقل کرنیکی اجازت دیدی

کراچی(نوائے وقت نیوز) نیب نے بحری جہاز پر قائم کارکے بجلی گھر کو پورٹ قاسم سے کراچی پورٹ منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بحری جہاز پر قائم کار کے بجلی گھر کو پورٹ قاسم سے کراچی پورٹ منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ شپنگ ذرائع کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے باعث جہاز کے ڈوبنے کا خدشہ تھا جس کے باعث پورٹ قاسم سے منتقل کیا جارہا ہے۔ بحری جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی برتھ نمبر21 اور 22پر لنگر انداز ہوگاجبکہ شپنگ ذرائع کے مطابق کارکے کا چھوٹا جہاز بدستور پورٹ قاسم پر لنگرانداز رہے گا۔