نو منتخب قیادت کو سیکیورٹی اور معیشت کے سنگین مسائل کا سامناہے‘ ثروت اعجاز قادری

نو منتخب قیادت کو سیکیورٹی اور معیشت کے سنگین مسائل کا سامناہے‘ ثروت اعجاز قادری

کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی نو منتخب قیادت کو اس وقت سیکیورٹی اور معیشت کے سنگین مسائل کا سامناہے، جن سے نمٹنے کیلئے چین کی دوستی، تجربات اور تعاون سے فائدہ اٹھایاجاسکتاہے،یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت تنہا ملک کو بھنور سے نہیں نکال سکتی تمام محب وطن مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے یکجاہوجائیں،ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی اور غیرقانونی ہیں بارک اوباما پاکستان کی فضائی حدود میں ڈرون حملے روکنے کا عندیہ دینے کے بجائے جھوٹ کا سہارا لیکر اسے قانونی قرار دینے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ،ملک کی سلامتی کے ادارے نگراں حکومت اور نو منتخب حکومت،پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق ڈرون حملوں کوروکنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے،پاکستانی حدود میں مزید ڈرون حملے برداشت نہ کئیے جائیں۔