این آئی سی ایل کیس: امین فہیم نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا

این آئی سی ایل کیس: امین فہیم نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا

کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم این آئی سی ایل کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ امین فہیم پر این آئی سی ایل کیس میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ جمعہ کو امین فہیم این آئی سی ایل کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے، ان پر این آئی سی ایل کیس میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ امین فہیم نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنے اوپر این آئی سی ایل کیس میں لگنے والے کرپشن کے الزامات سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، واضح رہے امین فہیم این آئی سی ایل کیس میں پہلے سے ہی ضمانت پر ہیں۔