سندھ کے دوروں سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: لیاقت جتوئی
حیدرآباد( عثمان اجمیری) سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اب جو سندھ کے دورے شروع کئے ہیں اس سے ان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ سندھ کے لوگ 4 سالوں میں میاں نواز شریف کی پالیسیوں کو سمجھ چکے ہیں۔ وہ آج نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گوکہ میں اب بھی ان کا احترام کرتا ہوں لیکن انہوں نے ہمیں دھوکہ دیا۔ مایوس کیا ہے‘انہوں نے کہا کہ انہوں نے سندھ میں چور اور قاتلوں سے ہاتھ ملایا ہے اور ان کے ماضی کے کردار کو سندھ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ نوکریاں فروخت کررہے ہیں ان کے کارکنان اپنے رہنماﺅں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا نہ صرف پنجاب میں بلکہ سندھ میں ان کا صفایا ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے غریب کارکن کو کوئی نوکری نہیں مل رہی ہے۔ بلکہ پیپلز پارٹی کے جیالے کھلم کھلا نوکریوں کو فروخت اور سود بازی کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں جو آپریشن ہوا ہے اس سے بہت فرق پڑا‘ بھتہ خوری سے بہت کمی آئی ہے۔
لیاقت جتوئی