کراچی فائرنگ کے واقعات، ہلاکتوں کی تعدادچودہ، اورنگی ٹاون سائٹ گلستان جوہراور دیگرعلاقوں میں کشیدگی کا سلسلہ بھی جاری ۔

کراچی فائرنگ کے واقعات، ہلاکتوں کی تعدادچودہ، اورنگی ٹاون سائٹ گلستان جوہراور دیگرعلاقوں میں کشیدگی کا سلسلہ بھی جاری ۔

کراچی میں اسمعیل گوٹھ کے قبرستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے تاحال مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سےکھارادر مارکیٹ کھجور بازار میں بیس سالہ شخص ہلاک ہوا جبکہ لانڈھی سی ایریا میں فائرنگ کے ذیشان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ نیوکراچی میں سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ اس حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ٹارگٹ کا سلسلہ نارتھ ناظم آباد پہنچا جہاں اے این پی کے کارکن اکبرعلی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قصبہ کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کا کارکن جاوید عرف ابراہیم ہلاک ہوا،سچل اور نیپاکے علاقے سے بھی مدو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ان افراد کے قتل کے بعد شہر میں کشیدگی بڑھ گئی اور مشتعل افراد نے اورنگی ٹاون میں بس کونذرآتش کردیا۔