بوہری کمیونٹی کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے‘انیس قائم خانی
کراچی/پشاور (خصوصی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی قیادت میں پی ایس پی کے وفد نے فیض الحسینی مسجد کا دورہ کیا اس مو قع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری جنرل رضا ہارون، وائس چیئر مین وسیم آفتاب، سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم اور کراچی ڈویژن کے نائب صدر عادل صدیقی بھی موجود تھے اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے بوہری کمیونٹی کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوہری کمیونٹی کا پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے۔بوہری ایک پرامن کمیونٹی ہے جس نے مشکل حالات میں بھی کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ معیشت کے پہیے کو رکنے سے بچایا، صوبہ میں بوہری کمیونٹی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس مو قع پر پاکستان میں امن وامان کے قیام اور پاک سرزمین پارٹی کے نیک مقصد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی پاک سر زمین پار ٹی خیبر پختونخواہ لکی مروت کے کارکنان کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔پارٹی میں صوبائی رہنما خالد حبیب۔جاوید مروت۔حیات اللہ۔ وحید۔ابراہیم۔ملک وقار اورذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
انیس قائم خانی