پی آئی اے، کراچی سے مدینہ جانیوالی پرواز میں 7 مسافروں کے کھڑے ہو کر سفر کا انکشاف
کراچی(آئی این پی )قومی ائرلائن کے باکمال پائلٹ نے بین الاقوامی پرواز کے دوران ہوا بازی کے قواعد کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے گنجائش سے زائد مسافروں کو لے جا کر کئی قیمتی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 میں اضافی مسافروں کے سوار ہونے کے باعث 7 مسافر 3 گھنٹے سے زائد کی پرواز کے دوران کھڑے رہنے پر مجبور رہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو افسر نے کمیٹی قائم کر دی جبکہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی کا عملہ یعنی پائلٹ، سینئر ائرہوسٹس اور ٹریفک عملہ اس معاملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ۔ جہاز کے عملے نے اضافی مسافروں کو جمپ سیٹ پر بٹھانے سے انکار کیا لیکن پائلٹ نے مسافروں کو جہاز میں بٹھانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کئے۔
کھڑے مسافر