کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار
کراچی( خصوصی رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں بدھ کو آندھی کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی میں خاصی کمی آگئی۔ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد ، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل او ردیگر علاقوں میں بوندا باندی جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم کراچی میں داخل ہوا ہے ۔ شہرمیں مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بوندا باندی