بلدیاتی انتخابات کی تکمیل سے عوامی مسائل حل ہوں گے،گورنرسندھ
کراچی(وقائع نگار)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے صوبہ بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبا رک بادپیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ منتخب نمائندے اپنے متعلقہ شہروں ، تعلقوں اور یونین کونسلز کے عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں گورنرسندھ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونے میں مدد ملے گی۔منتخب ہونے کے بعد وہ کسی جماعت کے نہیں اپنے حلقے کے تمام عوام کے نمائندے ہیں۔