کرپشن، سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیاں، نیب ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائے: سپریم کورٹ
کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے نیب کو پولیس میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ نیب سے عبوری رپورٹ جمع کرائی گئی۔ عبوری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ عدالت میں ڈپٹی پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے حوالے انکوائری جاری ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے پولیس میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے سے متعلق نیب کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔