18 ارب سے زائد کرپشن کا الزام سابق صدر نیشنل بنک سمیت 4 ملزموں کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت نے نیشنل بنک میں 18 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کیس میں سابق صدر نیشنل بنک علی رضا سمیت 4 ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نیشنل بنک میں 18 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں سابق صدر نیشنل بنک و دیگر ملزموں کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کو 4 اکتوبر تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ریفرنس میں 16 ملزم نامزد ہیں۔