بیگم نصرت بھٹو کی چھٹی برسی‘ تعزیتی ریفرنس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہاکہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ضیاء آمریت کیخلاف بھرپور جدوجہد کی۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے وقار مہدی‘ راشد ربانی‘ سعید غنی اور شہلا رضا اور دیگر نے خطاب کیا۔
نصرت بھٹو/ برسی