پاکستانی حکومت کا مودی کو ’’تحفہ‘‘ 26 مئی کو حلف برداری پر 294 بھارتی قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی) حکومت کی طرف سے نریندر مودی کیلئے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے موقع پر ’’تحفہ‘‘، اسی روز 294 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی 26 مئی کو تقریب حلف برداری کے موقع پر 294 بھارتی قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔