ملک میں انارکی سے بچنے کے لئے حکومتی جماعت غیر جانبدار رہے ، اویس نورانی

ملک میں انارکی سے بچنے کے لئے حکومتی جماعت غیر جانبدار رہے ، اویس نورانی

کراچی(نیوزرپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی کے مطابق لاہور میں جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی صدر قائد جمعیت پیر اعجاز ہاشمی ، جے یو پی پنجاب کے صدر قاری محمد زوار بہادر ، فیصل آباد میں صوفی اسماعیل میاں، ملتان میں جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں خان، اٹک میں صوبائی نائب صدر علامہ نور احمد سیال، پشاور اور مردان میں جے یو پی کے پی کے کے صدر فیاض خان، کوئٹہ اور ملحقہ شہروں میں عبدالحکیم انقلابی، علامہ عباس قادری، اٹک میں پیر آف دریا آباد پیر سعید احمد، آزاد جموں کشمیر میں پیر آف کشمیر ایم ایل اے پیر عتیق الرحمن ، کراچی ڈاکٹر صدیق راٹھور، مفتی محمد غوث صابری، مستقیم نورانی، حیدرآباد کرامت علی راجپوت، سکھر میں صوبائی صدر مفتی محمد ابراہیم قادری، مشرف محمود قادری، گلگت میں علامہ غلام حسین خانزادہ، پنڈی میں قاری علی اکبر نعیمی اور دیگر قائدین ملک بھر میں احتجاج کی قیادت کی، مرکزی جماعت اہل سنت کے امیر اور قائدین ، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر حافظ احسان الحق نورانی، اے ٹی آئی پنجاب کے ناظم عثمان محی الدین، اے ٹی آئی سندھ کے ناظم محمد زبیر صدیقی، بلوچستان کے ناظم محمد یعقوب قادری، خیبر پختون خواہ کے کنوینئر سلمان خان اور انجمن نوجوانان اسلام کے چیئرمین انجینئر سلیم حسین، اور صدر شہزاد چشتی نے کارکنان کے ساتھ احتجاج میں خود شرکت کی۔ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ حکومتی جماعت کو غیر جانبدار رویہ رکھنا چاہیے ، ایسا نہ ہو کہ ملک میں انارکی پھیل جائے اور عوام اپنے غصے کا اظہار سڑکوں پر کرے، نواز شریف بھارت جانے سے پہلے کشمیر ی رہنما اور قائدین سے ملیں، کشمیری عوام کی تاریخ ایک بار واپس پڑھیں اور پھر بھارت کے فنکشن میں جانے کا سوچیں، اس موقعے پر جمعیت علماءپاکستان کے کارکنان کی بھاری اکثریت نے احتجاج میں شرکت کی، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے طلبہ نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔