قانون کے ذریعہ ہی امن و انصاف ملتا ہے ، قاضی خالد علی

قانون کے ذریعہ ہی امن و انصاف ملتا ہے ، قاضی خالد علی

 کراچی (نمائند ہ نوائے وقت ) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاءکراچی کے وائس چانسلر قاضی خالد علی نے کہاہے کہ قانون کی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے حقوق متعین ، روابط مستحکم اور قانون کو استحکام حاصل ہوتا ہے ، بورڈ آف گورنر زلاء کالجز کے اجلاس میں صدارتی تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون کے ذریعہ ہی معاشرے میں امن و امان ، اقتصادی خوشحالی اور اقوام کے سیاسی نظام کی اصلاح اور ترقی کیلئے راستہ ہموار ہوجاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایس ایم لاءکالج اور اسلامیہ لاءکالج نے علم کے فروغ میں گرانقد ر خدمات انجام دی ہیں ، ان اداروں کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک و قوم کانام روشن کیا ہے ، قاضی خالد علی نے کہا کہ قانون کی تعلیم کی فراہمی کیلئے آئندہ بھی انقلابی اقدامات کئے جائینگے ، اجلاس میں ایس ایم لاءکالج کا 50 ملین اور اسلامیہ لاءکالج کا 15ملین کابجٹ برائے سال2014-15 کی منظوری د ی گئی ، اجلاس سے ایس ایم لاءکالج کے پرنسپل بیرسٹر خور شید احمد ہاشمی اور اسلامیہ لاءکالج کے پرنسپل پروفیسر معین اظہر صدیقی نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں خلیل قریشی ریاض احمد ‘ حاکم علی شیخ ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری تعلیم کے نمائندہ افسران نے بھی شرکت کی ۔