دھماکہ کرنے کے2 لاکھ ، قتل کے 30ہزار ملتے تھے، ٹارگٹ کلرز کے انکشافات

دھماکہ کرنے کے2 لاکھ ، قتل کے 30ہزار ملتے تھے، ٹارگٹ کلرز کے انکشافات

کراچی(کرائم رپورٹر) نیو کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز نے سنسنی خیز انکشافات کئے ۔ ملزمان نے بتایا کہ بم دھماکہ کرنے کے 2لاکھ روپے اور قتل کی واردات کے 30ہزار روپے ملتے تھے۔ کراچی صنعتی ایریا پولیس نے سیکٹر 5-Fسے 3ملزمان اسماعیل مری، فیاض اور ساحل کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ کینٹ اسٹیشن دھماکے حیدری دھماکے ، غیر ملکی فرنچائز پر دھماکے ، شاہرا نورجہاں بم دھماکے سمیت متعدد بم دھماکوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان نے گلشن معمار میں ایوب شاہ کی درگاہ پر 6افراد کو ذبح کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا چنگیز خان نے بتایا کہ ملزمان کو بم دھماکا کرنے کے 2لاکھ روپے ملتے تھے۔ ملزمان کو فنڈنگ کالعدم جہادی تنظیم کی جانب سے کی جاتی تھی۔
کلر انکشاف