حکمران عوام کو سہانے خواب دکھانے کے بجائے مہنگائی کا جن قابو کریں، ثرو ت اعجاز

حکمران عوام کو سہانے خواب دکھانے کے بجائے مہنگائی کا جن قابو کریں، ثرو ت اعجاز

کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثرو ت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران عوام پر رحم کریں سہانے خواب دکھانے کے بجائے مہنگائی کے جن کو قابو کریں،روشن ومستحکم پاکستان دینے کا دعوی کرنے والے حکمران پہلے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں ،مہنگائی بے روز گاری میں دن بدن اضافے نے غریب کو پریشان کررکھاہے، دہشتگردی کو طاقت،سیاست اور سائنسی جدید طریقہ کار سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے ،شمالی وزیرستان میں آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر محمدی کالونی سے آئے علما ءکرام و معززین کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بنگالی محب وطن پاکستانی ہیں نارا انہیں غیر قانونی طور پر پریشان کرنا بند کردے ،بنگالیوں کو پکڑ کر بھاری رشوت حاصل کرنے کےلئے بنگالیوں کو پریشان کیا جارہا ہے ،نارانے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سخت احتجا ج کریں گے ،وزیرداخلہ نارا کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لیں۔