تاج حیدر بلامقابلہ سینیٹر منتخب

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی سے سینٹ کی نشست پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے تاج حیدر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ انکے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری ہوگا۔