بحریہ ٹائون کراچی میں بحریہ اپارٹمنٹس کی چابیاںمالکان میں تقسیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بحریہ ٹائون کراچی میں منعقد ہونے والی بحریہ اپارٹمنٹس کی قبضہ حوالگی کی تقریب نے بحریہ اپارٹمنٹس کی چابیاں حاصل کرنے والے حاضرین کیلئے یومِ پاکستان کی خوشیوں کو چارچاند لگا دئیے۔ جنوری 2014ء میں شروع ہونے والے بحریہ ٹائون کراچی کے فقیدالمثال پراجیکٹ بحریہ اپارٹمنٹس کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے قبضہ قبل از وقت مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔دیانتداری، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور مالکان کو منتقلی بحریہ ٹائون کو ہر پاکستانی کا سب سے زیادہ پسندیدہ اور قابلِ بھروسہ ریئل اسٹیٹ برانڈ بناتے ہیں۔قبضہ حوالگی کی تقریب میںاحمد علی ریاض ملک،چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹائون،ایڈمرل حیات صاحب ہیڈ بحریہ ٹائون کراچی،زین ملک صاحب وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون ،شاہد قریشی صاحب کنٹری ہیڈ سیلزسمیت بحریہ ٹائون کراچی کی مینجمنٹ، اپارٹمنٹس کے مالکان اور ان کی فیمیلیز،نمایاںسماجی اور کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔اپارٹمنٹس کی چابیاں حاصل کرنے والے مالکان کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں احمد علی ریاض ملک،چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹائون کا کہنا تھا کہ ’پراجیکٹس کی بر وقت تکمیل اور پراپرٹی کی قبل از وقت منتقلی بحریہ ٹائون کا طرئہ امتیاز ہے یہی وجہ ہے کہ بحریہ ٹائون نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا میں رئیل اسٹیٹ کے میدان میں مہارت، جدت اور دیانتداری کے نئے معیار متعارف کروا رہا ہے انہی مالکان میں سے ایک ڈاکٹر صفدر نے ان الفاظ میں بحریہ ٹائون کا شکریہ ادا کیا،’پاکستان میں جائیداد کی خریدوفروخت آسان نہیںلیکن بحریہ ٹائون کی آسان اقساط،معیار،بروقت منتقلی اور ایمانداری جائیداد کی خرید کو انتہائی آسان بنا دیتی ہے۔یہ پہلی جائیداد ہے جومیں نے خریدی ہے اور میری فیملی اپنے نئے گھر میں شفٹ ہونے کو بیتاب ہے۔‘مسز شوکت ،جو ایک ہائوس وائف ہیں، کیلئے بحریہ ٹائون کا لائف سٹائل ہی بنیادی کشش ہے۔ــــــ’بحریہ ٹائون کراچی رہائش کیلئے بہترین کمیونٹی ہے۔پْرتعیش طرزِ زندگی، سیکورٹی، سرسبز اور صحت مند ماحول، 24/7 دیکھ بھال اور دیگر سہولیات کی فراوانی ایک عمدہ طرزِزندگی کی ضمانت ہے۔بحریہ اپارٹمنٹ میں یونٹ کی چابیاں حاصل کر کے میں بہت خوش ہوں۔‘بحریہ ٹائون نا صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ گروپ ہے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پرائیویٹ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ میں مصروفِ عمل ہے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد بحریہ ٹائون کے پر آسائش اور عملی لائف سٹائل سے مستفید ہو رہی ہے۔بحریہ ٹائون کراچی میں 23مارچ 2017ء کو بحریہ گالف سٹی میںبھی پلاٹس کے قبضہ کی منتقلی کا عمل جاری رہا۔
بحریہ ٹائون