پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، فاروق ستار
کراچی( خصوصی رپورٹر )یومِ پاکستان کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما کامران ٹیسوری کی رہائشگاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن، سید فیصل سبزواری، عادل خان، فیض محمد فیضی، اسلم آفریدی، کمال ملک، عبدالقادر خانزادہ، محفوظ یار خان، سید امین الحق، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے ذمہ داران، حق پرست میئر کراچی وسیم اختر، حق پرست ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حق پرست اراکین سینیٹ، حق پرست ڈسٹرکٹ چیئرمین و وائس چیئرمین، حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے قرآن پاک کی تلاوت سے حاضرین محفل کے دلوں کو منور کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے قیام و استحکام کیلئے جو قربانیاں دی گئی تھی انہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم نے جو پاکستان بنایا ہم اسے بچائیں گے بھی۔ہم قائد اعظم کے 1947ءکی تقریر کو اپنا نصب العین بنائےں گے جس کے مطابق بنا تفریق رنگ و نسل ، مذہب و مسلک اور ہر طرح کے امتیاز سے پاک پاکستان قائم ہو۔ سید فیصل سبزواری نے کہا پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے ایم کیو ایم (پاکستان) اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آج 23 مارچ کے دن اس تقریب میں ہمارا جمع ہونا اس بعد کی دلیل ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہے ۔ بعد ازاں تقریب کے اختتام پر کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی اور رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) کامران ٹیسوری کے ہمراہ یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔
فاروق ستار