کراچی: مختلف علاقوںمیں 3 افراد کو قتل کردیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں تین افراد قتل ایک لاش ڈیفنس سے جب کہ دو مسخ شدہ لاشیں ماری پور کے علاقے مشرف کالونی سے ملیں۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس میں زونز پارک کے نزدیک مکان سے جس شخص کی لاش ملی اس کی عمر تقریبا 30 سال تھی اور اسے تشدد اور گلے میںپھندا لگا کر ہلاک کیا گیا تھا جب کہ مشرف کالونی کے غیر آباد اور سنسان مقام پر مین ہول سے دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملیں جو کئی دن پرانی ہیں او رناقابل شناخت ہیں دونوں لاشوں کو ایدھی ویلفیئر کے رضاکاروں نے مین ہول سے نکال کر اسپتال پہنچایا پولیس نے دونوں واقعات کے بارے میں تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
کراچی/ قتل