کراچی ائر پورٹ: دبئی سے آنے والی خاتون سے 240 موبائل فونز برآمد، حراست میں لے لیا گیا، مالیت 24 لاکھ روپے ہے: ترجمان کسٹمز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ائر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی خاتون کو حراست میں لیکر 240 موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق سمگل کئے جانے والے موبائل فونز کی مالیت 24 لاکھ روپے ہے۔