فریال تالپور شوہر کے ساتھ اچانک دبئی چلی گئیں

فریال تالپور شوہر کے ساتھ اچانک دبئی چلی گئیں

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر زرداری کی بہن اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور اچانک دبئی چلی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق فریال تالپوراپنے شوہر کے ساتھ اچانک دبئی چلی گئیں۔ فریال تالپور کی جانب سے دوروز قبل ایک ہفتہ تک لاڑکانہ میں قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔ سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انورسیال بھی ان کے ساتھ دبئی گئے ہیں۔